Fassarar Ma'anonin Alqura'ni - Fassarar Urdu - Muhammad Jonakiri

external-link copy
2 : 34

یَعْلَمُ مَا یَلِجُ فِی الْاَرْضِ وَمَا یَخْرُجُ مِنْهَا وَمَا یَنْزِلُ مِنَ السَّمَآءِ وَمَا یَعْرُجُ فِیْهَا ؕ— وَهُوَ الرَّحِیْمُ الْغَفُوْرُ ۟

جو زمین میں جائے(1) اور جو اس سے نکلے جو آسمان سے اترے(2) اور جو چڑھ کر اس میں جائے(3) وه سب سے باخبر ہے۔ اور وه مہربان نہایت بخشش واﻻ ہے. info

(1) مثلاً بارش، خزانہ اور دفینہ وغیرہ۔
(2) بارش، اولے، گرج، بجلی اور برکات الٰہی وغیرہ، نیز فرشتوں اور آسمانی کتابوں کا نزول۔
(3) یعنی فرشتے اور بندوں کے اعمال۔

التفاسير: