Kilniojo Korano reikšmių vertimas - Vertimas į urdu k. - Muchamed Džonakri

external-link copy
73 : 4

وَلَىِٕنْ اَصَابَكُمْ فَضْلٌ مِّنَ اللّٰهِ لَیَقُوْلَنَّ كَاَنْ لَّمْ تَكُنْ بَیْنَكُمْ وَبَیْنَهٗ مَوَدَّةٌ یّٰلَیْتَنِیْ كُنْتُ مَعَهُمْ فَاَفُوْزَ فَوْزًا عَظِیْمًا ۟

اور اگر تمہیں اللہ تعالیٰ کا کوئی فضل(1) مل جائے تو اس طرح کہ گویا تم میں ان میں دوستی تھی ہی نہیں(2)، کہتے ہیں کاش! میں بھی ان کے ہمراه ہوتا تو بڑی کامیابی کو پہنچتا۔(3) info

(1) یعنی جنگ میں فتح وغلبہ اور غنیمت۔
(2) یعنی گویا وہ تمہارے اہل دین میں سے ہی نہیں بلکہ اجنبی ہیں۔
(3) یعنی مال غنیمت سے حصہ حاصل کرتا جو اہل دنیا کا سب سے اہم مقصد ہوتا ہے۔

التفاسير: